سڑک حادثات میں 1ہلاک ،3زخمی

راجوری //راجوری ضلع میں ہوئے دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک جبکہ 3دیگر زخمی ہو گئے ہیں جن کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق تحصیل منجا کوٹ میں کی رابطہ سڑک پنجگرائین میں ایک ٹا ٹا سو مو گاڑی زیر نمبر JK11A- 3279ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر ایک گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوئے جن کی زناخت تبسم عزیز ولد محمد یعقوب سکنہ پنجگرائین اور محمد اقبا ل ولد برکت حسین کے طورپر ہوئی ہے ۔دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم تبسم عزیز زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے گور نمنٹ میڈیکل کالج میں زندگی کی جنگ ہار گیا ۔اسی طرح ایک اور سڑک حادثے میں ایک سیکوٹی زیر نمبر JK11C-5343اور ایک ٹرک زیر نمبر JK12A-3589 کے مابین ہوئے تصادم میں دو سیکوٹی سوار زخمی ہوگئے ۔اس دوران مکینوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے شعبہ صحت کی جانب سے کوئی بندوبست ہی نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ان کے علاج معالجہ میں تاخیر ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کی منتقلی کیلئے کئی فون کالز کی گئیں تاہم کوئی بھی ایمبولینس نہیں پہنچی جس کے بعد فوجی گاڑی پر زخمیوں کومنتقل کیا گیا ۔