سڑک حادثات میں طالبہ سمیت 5زخمی

 
راجوری//راجوری میں دو مختلف سڑک حادثات میں ایک کالج طالبہ سمیت پانچ افرا د زخمی ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری کی ایک بس نوری چھم سیر و تفریح پر گئی ہوئی تھی جس دوران منیال گلی کے نزدیک ایک طالبہ گاڑی سے گر کر زخمی ہوگئی ۔اس کی شناخت اسمہ جبین دختر ارونگزیب عمر 19سال ساکن درہال ملکاں کے طور پر ہوئی ہے ۔اسے فوری طور پر ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاجہاںسے نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں بھیج دیاگیا۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔دریں اثناء گھمبیر مغلاں میں کار زیر نمبر JK02T 3891حادثے کاشکا رہوگئی جس کی وجہ سے چار افراد زخمی ہوئے جن کو ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیا ۔ان کی شناخت عبدالرشید ، گلزار بیگم ، عرفان رشید اور مصباح کوثر کے طور پر ہوئی ہے جو سبھی گھمبیر مغلاں کے رہنے والے ہیں ۔