سڑک بند کرنے اور اسے نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج

مینڈھر //مینڈھر کے جابہ بھیری سے ڈیری بھیرہ جانے والی سڑک کو دو مقامی افراد نے بند کرکے سڑک کو نقصان بھی پہنچایاجس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیاہے۔ 9کلو میٹر پی ایم جی ایس وائی سڑک کے تیسرے کلومیٹر پر ولی محمد اور محمد شکیل ولد منگو نے سڑک بند کرکے پتھر ڈا ل دیئے اور ساتھ ہی کھڈے ماردیئے جس سے گاڑیاں بند ہوگئیں ۔عام لوگوں کی طرف سے شکایت ملنے پر نائب تحصیلدار مینڈھر محمد افضل کی قیادت میں پولیس ٹیم موقعہ پر پہنچی جس نے سڑک کھلوادی اور ساتھ ہی اسے بند کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔