سڑکوں پر غیر قانونی طریقہ سے مٹریل جمع

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کی سڑکوں پر غیر قانونی طریقہ سے ریت اور بجری جمع کرنے کیخلا ف مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ سڑکوں کو خراب ہونے سے بچایا جاسکے ۔محکمہ کے مطابق سڑکوں پر غیر قانونی طریقہ سے ریت ،بجری و دیگر ساز و سامان جمع کرنے کی وجہ سے جہاں حادثات کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے وہائیں سڑک کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔محکمہ کے جونیئر انجینئر صدام چوہدری کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک مہم شروع کی گئی جس کے تحت جے سی بی مشینیں لگا کر سڑکوں پر جمع کئے گئے مٹریل کو باہر نکالا دیا گیا ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ لوگوں کے مذکورہ قدم کی وجہ سے محکمہ کی تیار کردہ سڑکوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔محکمہ نے لوگوں کو انتبادیتے ہوئے کہاکہ سڑکوں پر مٹریل جمع نہ کیا جائے تاکہ ٹریفک کی آمد ورفت میں خلل نہ آئے او ر نہ ہی سڑکیں متاثر ہوں جبکہ اس عمل میں ملوث پائے گئے افراد کیخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔