سچ کو جھوٹ اورعقیدت کو دہشت گردی سے ہرایا نہیں جا سکتا:مودی

 سومناتھ (گجرات) //وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا دہشت گردانہ نظریہ سے خوفزدہ ہے ، سومناتھ مندر کی تاریخ دنیا کو اس بات کا پیغام دیتی ہے کہ عقیدت کو دہشت گردی اور سچائی کو جھوٹ سے مستقل طور پر شکست نہیں دی جا سکتی۔ مسٹر مودی نے افغانسان پرطالبان کے قبضے کی پرتشدد کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جب دنیا اس طرح کے نظریات سے خوفزدہ ہے ، تب دنیا میں کوئی بھی شخص سومناتھ مندر کے عظیم الشان ڈھانچے کو دیکھتا ہے ، تواسے صرف ایک مندر نظر نہیں آتا۔ یہاں سینکڑوں ہزاروں برسوں سے یہ انسانیت کی اقدار کا مقام ہے ۔آج بھی پوری دنیا کے سامنے اس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ سچ کو جھوٹ اورعقیدت کو دہشت گردی سے ہرایا نہیں جا سکتا۔ اسے سینکڑوں مرتبہ توڑا گیا، اس کا وجود مٹانے کی کوشش کی گئی ، لیکن جتنی بار گرایا گیا ،اتنی بار یہ اٹھ کھڑا ہوگیا۔ یہ پوری دنیا کو اتنا یقین دیتا ہے کہ دہشت گرد قوتیں مختصر وقت کے لیے غلبہ حاصل کر سکتی ہیں ، وہ لوگوں کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتیں ۔مسٹر مودی نئی دہلی سے ورچوئل ذریعے سے اپنی آبائی ریاست گجرات میں سومناتھ مندر کے نزدیک پاروتی مندر کے ای سنگ بنیاد ، مندر سے تروینی سنگم تک 1.5 کلومیٹر طویل سمندر درشن واک وے (پرومینیڈ) اور سومناتھ نمائش گیلری جس میں ٹکڑوں کو بھی رکھا گیا ہے ، اندور کی رانی اہلیہ بائی ہولکر کی جانب سے 1783 میں تعمیر کیے گئے پرانے سومناتھ مندر کے از سر نو تعمیر کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ ان چار منصوبوں کی لاگت 80 کروڑ روپے سے زیادہ ہے ۔ مسٹر مودی سوم ناتھ کو چلانے والے ٹرسٹ کے چیئرمین بھی ہیں ۔