سپیکرکی مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات

نئی دلی//ریاستی قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نئی دلی میںمرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کرکے انہیں ریاست کی سیکورٹی صورتحال سے متعلق جانکاری دی۔ انہوںنے ریاست میں دو سرحدی بٹالینوں کے قیام کے لئے مرکزی داخلہ وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عمل کو جلد مکمل کرانے کی گزارش کی۔انہوں نے چیمبر آف ٹریڈرس فیڈیشن جموں سے متعلق معاملات پر بھی راج ناتھ سے تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل چیمبر کے وفد نے سپیکر سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات سامنے رکھے تھے۔