سپورٹس کونسل کی ٹیم کا بادام واری کا دورہ

سپورٹس ڈیسک
سری نگر//سیکرٹری سپورٹس کونسل نزہت گل کی قیادت میں اسپورٹس کونسل کی ٹیم نے کل صبح سویرے شہر کے شہر کے مشہوربادامواری باغ کا دورہ کیا ۔ان کے ہمراہ وسیم راجہ، ایڈیشنل سیکرٹری وائی ایس ایس اور نزہت فاروق سپورٹس آفیسر کشمیر،کوچز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ نزہت گل نے کہا کہ ہماری ٹیم بزرگوں اور کھیلوں کے شائقین سے ملاقات کے لیے بادام واری اور کلائی آندر کے علاقوں میں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے صبح سویرے باہر نکلتے ہیں اور وہ فٹنس، کھیلوں کی آگاہی اور مختلف حکومتی اقدامات کے لیے کمیونٹی کے نقطہ نظر کی ایک کڑی کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔باغ میں صبح کی سیر کے دوران خواتین کے ایک گروپ نے علاقے میں اوپن ایئر جمنازیم کا مطالبہ کیا۔