سرینگر//جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل نے آج نہرو پارک سے نشاط تک’’ کشمیر کراس کنٹری رن2018 ‘‘ کا انعقاد کیا۔اس دوڑ میں1200 ایتھلیٹوں جن میں کوچ، کھلاڑی اور طُلاب شامل تھے، نے حصہ لیا۔سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس سرمد حفیظ جو اس موقعہ پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سرمد حفیظ نے کہا کہ کھیلوں کی بدولت نہ صرف کھلاڑیوں کی جسمانی نشو ونما فروغ پاتی ہے بلکہ کھیلوں کی بدولت ہی سپورٹس مین شِپ کے جذبے کو تقویت ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے سامنے آنے والے نئے ٹیلنٹ کو یوتھ سروسز سپورٹس کی طرف سے بھرپور تعاون دیا جائے گا۔دوڑ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سیکرٹری جے اینڈ کے سٹیٹ سپورٹس کونسل نے مومینٹوز اور انعامات تقسیم کئے۔سنیئر سیکشن میں طارق خان نے پہلی جبکہ منیر خان اور ہنسراج کے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح جونیئر سیکشن میں شیخ ثاقب الرحیم نے پہلی، گلبدن حکمت یار نے دوسری جبکہ مزمل حُسین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سپورٹس کونسل نے کشمیر کراس کنٹری رن2018 کا انعقاد کیا
