سرینگر// ڈائون ٹائون ہیروز ایف سی اور جموں وکشمیر سُنو شو ایسوسی ایشن نے جے اینڈکے سپورٹس کونسل کی نئی سیکریٹری نذہت گل کا خیر مقدم کیا۔ ڈائون ٹائون ہیروز ایف سی اور سُنو شو ایسو سی ایشن کے ذمہ دار وں نے نذہت گل کو سیکریٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ذمہ داروں نے کہاکہ ’ہم نذہت گل کا نیا سیکریٹری سپورٹس کونسل بننے پر ان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وہ سپورٹس سے جڑی ہوئی ہیں، وہ پیشہ ور ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ سپورٹس کونسل کے کام کاج کو پیشہ وارانہ طریقے پر چلائینگی‘‘۔ ذمہ داروںنے کہاکہ ’چونکہ نذہت گل کھیل سے جڑی ہوئیں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ کھلاڑیوں اور انجمنوں کی تکریم کرینگے جس کے وہ مستحق ہیں‘۔ بعد میں سنو شو ذمہ داروں نے منعقد ہونے والے کھیلو انڈیا قومی سرمائی کھیلوں پر سیکریٹری سپورٹس کونسل سے تبادلہ خیال کیا۔
سپورٹس کونسل سیکریٹری کا چارج سنبھالنے پر نذہت گل کا خیر مقدم | ڈائون ٹائون ہیروز ایف سی اور سُنو شو ایسوسی ایشن نے گلدستہ پیش کیا
