سپر سپیشلٹی ہسپتال جموں میں گردوں کی پیوند کاری

جموں//صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نئی دہلی کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ( ڈی جی ایچ ایس ) کی تین رُکنی ماہرین کی ٹیم نے جمعہ کو رینل ٹرانسپلانٹیشن سہولت کے معائینے کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور سپر سپیشلٹی ہسپتال ( ایس ایس ایچ ) جموں کا دورہ کیا ۔ ماہرین کا خیر مقدم ڈاکٹر ششی سودھن شرما پرنسپل جی ایم سی جموں ، ڈاکٹر الیاس شرما ایچ او ڈی یورولوجی ایس ایس ایچ جموں اور ڈاکٹر سنجیو پوری جوائینٹ ڈائریکٹر ایس او ٹی ٹی او جے اینڈ کے نے کیا ۔ ٹیم نے ایس ایس ایچ میں یورولوجی اور نیفروولوجی کے شعبہ میں ٹرانسپلانٹ کی سہولت اور جی ایم سی کے تمام شعبہ جات کی جانچ کی جو انسانی اعضاء اور بافتوں کی ہپیوندکاری ایکٹ ٹی ایچ او ٹی اے کے ہندوستان کی حکومت کے مقررہ پیرا میٹرز کے مطابق ٹرانسپلانٹیشن میں شامل ہیں ۔ یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گردے کی دائمی بیماری ( سی کے ڈی ) کے مریضوں کو ڈی جی ایچ ایس سے رجسٹریشن کروانے کے بعد بہت فائدہ ہو گا کیونکہ انہیں کڈنی ٹرانسپلانٹ کروانے کیلئے باہر کا سفر نہیں کرنا پڑے گا ۔ ایڈمنسٹریٹر اشونی کھجوریہ ،ڈاکٹر شازیہ وفائی ، سینئر ریجنل ڈائریکٹر ، تمام شعبہ جات کے سربراہان ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی اور ایس ایس ایچ بھی معائینہ کے دوران موجود تھے ۔