سپریم کورٹ کا ’پھنے خان‘کی ریلیز پر روک لگانے سے انکار

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے انیل کپور اور ایشوریہ رائے کی اداکاری والی بالی ووڈ کی فلم پھنے خاں کی ریلیز پر روک لگانے سے آج انکار کر دیا۔  جسٹس روھنٹن نریمن اور جسٹس اندو ملہوترا کی دو رکنی بنچ نے پروڈیوسر واس بھگناني کی درخواست کوکرتے ہوئے فلم کی ریلیز پر روک لگانے سے انکار کر دیا۔ اب یہ فلم پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق تین اگست کو ریلیز ہوگی۔ واس بھگناني نے ڈسٹریبوشن سے متعلق تنازعہ کی وجہ سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ درخواست گزار نے دلیل دی کہ پھنے خاں کی اشاعت کے حقوق ان کی کمپنی پوجا انٹرٹینمنٹ اینڈ فلمز لمیٹڈ کو دیئے گئے تھے ۔ بھگناني نے بتایا کہ ان کے ساتھی اور پروڈیوسرکے درمیان اس بات پر اتفاق تھا کہ فلم کے کو-پروڈیوسر کے طور پر ان کا نام بھی دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔یو این آئی ۔