سپریم کورٹ کا ایم ایل اے کے قاتل کو 15دن کے پیرول پر رہا کرنے کا حکم

نئی دہلی// (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو بہار سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اس وقت کے ایم ایل اے راج کشور کیسری کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ایک خاتون قیدی کو بیٹی کی شادی میں شامل ہونے کے لئے 15 روز کے پیرول پر رہا کرنے کا حکم دیا۔چیف جسٹس این۔ وی رمنا کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار روپم پاٹھک کی 15 دن کے لیے پیرول کی درخواست قبول کرتے ہوئے اسے اس مدت کے بعد خودسپردگی کا حکم دیا۔پاٹھک 2011 میں بہار کے پورنیا سے اس وقت کے بی جے پی ایم ایل اے مسٹر کیسری کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس کے ۔ وی راجو نے سماعت کے دوران درخواست کی مخالفت نہیں کی۔