سپریم کورٹ نے کسان تنظیموں کو جاری کئے نوٹس

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے زرعی اصلاحات قانوں کے خلاف قومی دارالحکومت کی سرحدوں پر تحریک کرنے والی کسان تنظیموں کو بدھ کو نوٹس جاری کیا اور اس کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل کرنے کا اشارہ دیا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے کہا کہ اگر اس تحریک کا جلد حل نہیں نکالا گیا تو یہ قومی تحریک کی شکل لے لے گی۔بینچ نے کسانوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب دینے کو کہا ہے ۔اس معاملے کی اگلی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ اس دوران عدالت نے معاملے کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کے اشارے دئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ تحریک کرنے والی کسان تنظیموں کا بھی موقف سنا جائے گا۔ عدالت نے حکومت سے اس سلسلے میں سوال کیا کہ اب تک معاملے میں سمجھوتہ کیوں نہیں ہوا ہے ۔کسان تحریک کے خلاف لا اسٹوڈنٹ ریشبھ اور وکیل جی ایس منی کی جانب سے ریپک کنسل نے عرضی دائر کی ہے ۔ (یو این آئی )