سرینگر// جموںوکشمیر سپورٹس کونسل نے جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز اور ایکٹرس کریٹیو تھیٹر (اے سی ٹی )کے اشتراک سے ٹیگور ہال سرینگر میں سپرنگ تھیٹر فیسٹول ایڈیشن دوم کا اِنعقاد کیا۔سات روزہ فیسٹول اَگلے مہینے کی دوسری تاریخ کو اِختتام پذیر ہوگا۔جموںوکشمیر سپورٹس کونسل یوٹی کی سب سے بڑی کھیلوں کی آرگنائزیشن نہ صرف کھلاڑیوں کو کوچنگ اور تربیت کے معاملے میں پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرنے میں سب سے آگے رہی ہے بلکہ ایک بہتر معاشرے کے لئے نوجوانوں کو منشیات کی بدعت اور دیگر سماجی برائیوں سے دُور کرنے میں بھی نمایاں کردار اَدا کرتی ہے۔اِس تقریب میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کوچوں ، مینٹروں اور ٹرینیز شرکت کر رہے ہیں جو اِس فیسٹول میں حاصل ہونے والے علم کو مزید پھیلائیں گے جو کہ منشیات کی بدعت سے صحت اور اِس میں شامل تمام اَفراد کے کنبے پر پڑنے والے نقصان دہ اثرات ہیں۔ تقریب کی صدارت سیکریٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں معروف براڈ کاسٹر اور ریڈیو کشمیر سرینگر کے سابق ڈائریکٹر سیّد ہمایوں قیصر بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ یہ ان اقدامات میں سے ایک ہے جو سپورٹس کونسل نے جموںوکشمیر کے نوجوانوں کے لئے منشیات سے پاک ایک صحت مند ماحول کی تعمیر کے لئے شروع کیا ہے ۔ اِس کے علاوہ اِس طرح کے مزید اِقدامات جن میںسپورٹس فیسٹول ، یوتھ لیگز ، فلڈ لائٹس کے تحت کھیلوں کے ایونٹس ، نیشنل چمپئن شپ ، پیرا ایتھلیٹک ایونٹس ، واٹر سپورٹس اور نوجوانوں کے لئے مستقبل میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
سپرنگ تھیٹر فیسٹول | سپورٹس کونسل اورکلچرل اکیڈمی کا دوسرے ایڈیشن کاانعقاد
