سپربازار میں ناجائز تجاوزات

جموں//سیکرٹری محکمہ امدادِ باہمی اور رجسٹرار کواپریٹیو سوسائیٹز ( آر سی ایس )نے سپر بازار جموں کا دورہ کیا اور وہاں خوانچہ فروشوں کی طرف سے ناجائز قبضے کی صورتحال کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے سُپربازار کے نزدیک راہ گزر کو منہدم کرنے کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی متعلقہ حکام کی اِجاز ت کے بغیر عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ اُنہوں نے آر سی ایس کو ہدایت دی کہ وہ سپر بازار کے ساتھ لگنے والی اراضی کو جے ایم سی کے تعاون سے دیواری بندی کرانے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاررِوائی عمل میں لائیں کیونکہ یہ زمین ریوینو ریکارڈ اور منظور شدہ بلڈنگ پلان کے مطابق سپر بازار کی ملکیت ہے۔آر سی ایس نے سیکرٹری سے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی ایم سی کے ساتھ اُٹھایا گیا ہے اور جی ایم سپر بازار نے متعلقہ پولیس سٹیشن میں سپر بازار سے لگنے والی زمین کی ناجائز قبضے کے بارے میں شکایت درج کی گئی ہے ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ جے ایم سی کمشنر نے بھی یقین دِلایا ہے کہ ناجائز تجاوزات ہٹائے جائیں گے اور متعلقہ اراضی پر دیوار بندی کی جائے گی۔