سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی عوام سے اپیل

سرینگر//جے اینڈ کے سٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اؤر لوڈڈ گاڑیوں میں سفر نہ کریں۔ اس حوالے سے یہاں جاری بیان میں ایس ڈی ایم اے نے عوام بالخصوص مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اؤر لوڈڈ گاڑی میں سفر کرنے کے بجائے دوسری خالی گاڑی کا انتظار کریں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص اؤر لوڈڈ گاڑی کہیں پر بھی دیکھتا ہے تو وہ فوری طور پر اس معاملہ کو رپورٹ کرے اور نامزد نمبرات یا تو کال کرے یا پھر اس کی تصویر وٹس اپ کرے ،تا ہم لازمی ہے کہ اس تصویر میں گاڑی کا رجسٹریشن نمبر پلیٹ واضح طور عیاں ہونا چاہئے۔علاوہ ازیں جگہ اور وقت کا ذکر کیا جانا چاہئے۔فوٹو گراف ان وٹس اپ نمبرات پر بھیجے جاسکتے ہیں۔9419993745 ( ٹی سی یورام بن)،9419147732 ( ٹی سی جموں)،9469807526 ( ٹی سی یو سرینگر) یا ان نمبرات پر عوام کال بھی کرسکتے ہیں۔ٹی سی یو سرینگر01942450022 ،2485396 ، ٹی سی یو جموں01912459048 ،پی سی آر جموں01912544581 ،2542000 ،2542001 ،2560401 ،1091 ، پی سی آر سرینگر01942506504 ، ای او سی سرینگر1070 ،ایس ایس پی ٹریفک رورل کشمیر9419007686 ، ایس ایس پی ٹریفک این ایچ ڈبلیو9419795568 ، ڈی ایس پی ٹریفک اودہمپور/ ریاسی9419150589 ،رام بن9419160806 ، بانہال7006640663  اور ڈی ایس پی ٹریفک کُلگام/ قاضی گنڈ9697009080 ۔ ایس ڈی ایم اے نے یقین دلایا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی کال کرنے والے یا فوٹو بھیجنے والے کی شناخت راز میں رکھی جائے گی۔