جموں// کوروِڈ – 19 وباء پھیلنے کے فوراً بعد جے اینڈ کے سٹیٹ لیگل سروسزاتھارٹی جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹیر ٹریوں کے علاوہ ہندوستان کے دیگر علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مشکلات دور کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہا ہیں ۔ یہ اقدامات چیف جسٹس جے اینڈ کے ہائی کورٹ اور سرپرست اعلیٰ جے کے ایس ایل ایس اے جسٹس گیتا متل اور ایگزیکٹو چیئر مین جے کے ایس ایل ایس اے جسٹس راجیش بنڈل کی رہنمائی میں عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ پہلے مرحلے میں ایس ایل ایس اے نے لوگوں میں اس وباء کے بارے میں بیداری پیدا کی اور تحفظی اقدامات کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جانکاری دی ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو لوگ یا تو اپنے گھروں میں یا گھر سے باہر پھنسے ہوئے ہیں ،اُن کیلئے ایس ایل ایس اے نے ہیلپ لائین نمبرات 9622200042,9419005744 شروع کئے ہیں جن پر متاثرہ افراد اپنے مسائل درج کر سکتے ہیں ۔ پھنسے ہوئے لوگوں کی مشکلات جن میں اشیائے ضروریہ ، رہائش ، ادویات کی عدم دستیابی شامل ہیں، کا ازالہ کرنے کیلئے دو افسران کو تعینات کیا گیا ہے جن کے نام فیضان الحق اقبال اور نور محمد ہیں ۔ اس کے علاوہ بارہمولہ اور کپواڑہ ڈی ایل ایس ایز کے سیکریٹریوں کو بطور نوڈل آفیسر تعینات کیا گیا ہے جو ایسے لوگوں کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کریں گے ۔ اس سلسلے میں پہلے ہی دن 150 کالیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 100 کالیں لوگوں کو گھر واپس بلانے کیلئے ٹرانسپورٹیشن سے متعلق تھیں لیکن ایسے افراد کو صلاح دی گئی کہ وہ لاک ڈاؤن کے مدِ نظر اپنی اپنی جگہ پر قیام کریں ۔ دیگر پچاس کال راشن اور ادویات کی حصولیابی کیلئے درج کی گئیں ۔ نوڈل افسران نے ڈی ایل ایس ایز کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے متعلقہ لوگوں کے مسائل موقعہ پر ہی حل کئے ۔
سٹیٹ لیگل سروسزاتھارٹی کی ہیلپ لائن کو150کالیں موصول
