سٹیٹ فٹبال لیگ 2018: ٹی آر سی گرائونڈمیں سید تاج الدین فٹبال کلب اور ہمدانیہ فٹبال کلب نے اپنے اپنے میچز جیتے

سرینگر// سٹیٹ فٹبال لیگ 2018کے تحت سنیچر کے روز ٹی آر سی گرائونڈ سرینگر میں سید تاج الدین فٹبال کلب اور ہمدانیہ فٹبال کلب نے اپنے اپنے میچ جیتے۔ایک مہینے کے بعد سرینگر کے تمام اطراف سے فٹبال کے شائقین اپنی اپنی پسندیدہ فٹبال ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹی آر سی گرائونڈ کے سنتھیٹک ٹرف پر پہنچے۔ دن کا پہلا فائنل دن کے ایک بجے ہمدانیہ فٹبال کلب اور قمرواری فٹبال کلب کے درمیان شروع ہوا۔ اس میچ میں ہمدانیہ کلب نے قمرواری کلب کو دو گولوں سے شکست دی۔ اسی طرح دوسرا فائنل میچ 2بجے شروع ہو ا جوکہ سید تاج الدین فٹبال کلب اور ایف سی ویوز کے درمیان کھیلا گیا ۔ اس نزدیکی مقابلہ میں سید تاج الدین کلب نے ایف سی ویوز کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا۔ میچ کے دوران چیف گیسٹ نصرت غزالہ سپورٹس آفیسر سنٹرل JKSSC نے کھلاڑیوں میں انعامات اور یونیفارم تقسیم کئے۔