سٹیٹ ریسورس سینٹر برائے خواتین کا کیلنڈر جاری

جموں//گورنر کے صلاح کار خور شید احمد گنائی نے یہاں سٹیٹ ریسورس سینٹر برائے خواتین محکمہ سماجی بہبود کے کیلنڈرکو جاری کیا ۔اِس موقعہ پر صلاح کار کو سینٹر کی ڈائریکٹر رفعت آرا نے خواتین کی بااختیاری کے حوالے سے عملائے جارہے مختلف پروگراموں اور 21سے 26 جنوری 2019تک منعقدہورہے گرل چائلڈ وِیک تقریبات کے بارے میں جانکاری دی۔سینٹر نے ہر ضلع میں خواتین کی با اِختیار ی کے لئے وَن سٹاپ سینٹر اور مہیلا شکتی کیندر کھولے ہیں۔اِس ہفتے ریاست بھر میں بچیوں کی بہبود اور اُنہیں تعلیم فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف تقریبات منعقد ہو رہی ہیں جبکہ سینٹر کی طرف سے ’’ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو‘‘ موضوع پر فلم بھی نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔