سٹیٹ ایوارڈ 2019 کیلئے نامزدگیاں طلب

سر ینگر//حکومت نے سال 2019 میں 26جنوری کے موقع پر دئے جانے والے سٹیٹ ایوارڈ س کے لئے نامزدگیاں طلب کی ہیں۔اس سلسلے میں جی اے ڈی کی طرف سے جاری کی گئی ایک نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اہل افراد ، تنظیموں کی نامزدگیاں بائیو ڈیٹا اور اسناد سمیت 30نومبر 2018تک جی اے ڈی کو بھیجی جاسکتی ہیں ۔اس حوالے سے سرکاری حکمنامہ یا پالیسی جی اے ڈی کی سرکاری ویب سائٹ www.jkgad.nic.in پر دستیاب ہے۔واضح رہے کہ سٹیٹ ایوارڈ ہربرس مختلف زمروںمیں 26جنوری کے موقعہ پر عطا کئے جاتے ہیں ۔ ان میں بہادری ،ادب ، پرفارمنگ آرٹس ، سماجی اصلاحات اینڈ ایمپاور منٹ ، کھیل کود ، ذرائع ابلاغ ، ماحولیات ، کار خانہ داری اور دیگر شعبے شامل ہیں۔سکیم کے مطابق سٹیٹ ایوارڈ س کے لئے نامزدگیاں سماجی تنظیمیں ، کھیل کود ادارے ، این جی اوز ، یونیورسٹیاں ، کلچرل اکیڈیمی ،عوامی خدمت کے لئے مختلف انتظامیہ سیکرٹری ، ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پیش کرسکتے ہیں۔