سٹیزن کواپریٹیو بنک آفیسرس یسوسی ایشن کی سیکرٹری کواپریٹیوسے ملاقات

 
جموں //سٹیزنز کواپریٹو بنک آفیسرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے سیکرٹری کواپریٹیو یشا مدگل سے ملاقات کی اور ان کے مسائل اور خدشات کو اجاگر کیا ۔ ایسوسی ایشن کے صدر انیل کھجوریہ نے سیکرٹری کو آگاہ کیا کہ آر بی آئی جموں میں ہونے والی 19 ویں ٹی اے ایف سی یو بی میٹنگ کے مطابق حکام کو اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے اور ان کی ہموار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے یو سی بی میں شئیر کیپٹل کو سبسکرائب کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ اس مناسبت سے مذکورہ اجلاس کے نتایج کے مطابق سیٹیزن کواپریٹو بنک کو نوڈل بنک نامزد کیا گیا تھا تا کہ وہ جے اینڈ کے حکومت کو ویژن دستاویز ات پیش کرے جس کیلئے یو سی بیز کیلئے 19.00 کروڑ روپے شئیر کیپٹل حاصل ہو گا ۔ بنک نے عرض کیا کہ جس میں سی سی بی ایل کیلئے 10.00 کروڑ روپے اور جموں و کشمیر کے دیگر تین یو سی بیز کیلئے ہر ایک کیلئے 3.00 کروڑ روپے کی حکومت سے سبسکرائب کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ ایسوسی ایشن نے سیکرٹری کو آگاہ کیا کہ یہ تجویز جموں و کشمیر حکومت کے زیر غور ہے اور اس کی جلد منظوری کیلئے ان سے مداخلت کی خواہاں ہے ۔ سیکرٹری کواپریٹو نے وفد کو یقین دلایا کہ ترجیحی طور پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تا کہ حکومت کے ساتھ شئیر کیپٹل کے ان کے زیر التوا ء معاملات حل ہو جائیں ۔ سی سی بی او اے کی نمائندگی کرنے والے دوسرے عہدیداران میں  جنرل سیکرٹری رچھپال چودھری اور ایگزیکٹو ممبر شکتی دت شرما ، سونل مہتہ اور راجیش مگوترا تھے ۔