سرینگر //آل جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یونین نے کہا ہے کہ کشمیر یونیورسٹی میں پرچوں کی تشخیص اور امتحانی نظام میں خرابیاں موجودہیں۔یونین نے ایک بیان میں کہا ’’طلبہ کو ہی ہمیشہ نقصان ہوتا ہے اور طلبہ کو ہمیشہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے‘‘۔ بیان کے مطابق کشمیر یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ ہے جہاں کوئی بھی جواب دہی نہیں ہوتی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا نتیجہ نہیں ہے جس میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو ناکام کردیا گیا ہے بلکہ پچھلے سال بھی احتجاج کیا گیاجب بمنہ ڈگری کالج کے طلبہ کو ناکام قرار دیا گیا جبکہ وہ طلبہ پھر ری چیکنگ کے بعد اچھے نمبرات سے کامیاب قرار پائے ۔
سٹوڈنٹس یونین کشمیر یونیورسٹی کے امتحانی نظام سے برہم
