سٹوڈنٹس یونین کاکلسٹریونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف مظاہرہ

 جموں//جموں کشمیرسٹوڈنٹس یونین کے بینرتلے طلباء نے ڈویژنل کمشنرجموں کے دفترکے باہر کلسٹریونیورسٹی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران سراپااحتجاج طلباء نے داخلے میں حکام پردھاندلی کاالزام عائدکرتے ہوئے سب طلباء کے داخلے کی مانگ کی۔اس دوران مظاہرین کی قیادت لکی سنگھ کررہے تھے۔انہوں نے ڈویژنل کمشنرسے معاملے میں مداخلت کی مانگ کی۔مقررین نے کہاکہ داخلے میں دھاندلی کرکے کلسٹریونیورسٹی طلباء کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس یونین طلباء کے ساتھ اس زیادتی کوبرداشت نہیں کرے گی ۔مظاہرین میںسن پریت کور، سوناکشی ، مالویکا بھاونا،انشو، من پریت کورپریا، گگن، پرمویر سنگھ، مائیکل، سنجنا جموال،مہک شرماودیگران شامل تھے۔