سُپر فِفٹی کوچنگ مرکزمیں سہولیات کا جائزہ

سرینگر//ناظم تعلیمات کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو نے کل دیگر افسران کے ہمراہ  ایس آئی ای  بمنہ کا دورہ کرکے وہاں اساتذہ بھون میں قائم سُپر فِفٹی کوچنگ میں زیر تعلیم طالب علموں کو دی جا رہی سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اس دوران اُنہوں نے متعلقہ وارڈن کو اساتذہ بھون کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے DIET سرینگر میں مختلف ضلعوں سے وابستہ سکولی سربراہان کے ساتھ آنے والے سیشن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے تمام سکولی سربراہان کو ہدایت دی کہ وہ بچوں کی حاضری کو سکولوں میں صد فیصد یقینی بنائیں تاکہ آنے والے تعلیمی سیشن میں تعلیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنا کر بہتر نتائج سامنے آسکیں۔انہوںکشمیر میں منعقد کئے جا رہے نیشنل اچیومنٹ سروے کے دوسرے مرحلے کے امتحان کے سلسلے میں تمام چیف ایجوکیشن افسران ، زونل ایجوکیشن افسران اور سکولی سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹیسٹ کے احسن انعقاد کے لئے تمام تیاریاں مکمل کریں اور اچھی تال میل رکھ کر بچوں کی مکمل حاضری کو یقینی بنایا جائے۔