سویپ کے تحت ڈگری کالج ریاسی میں پروگرام کا اہتمام

ریاسی //ضلع انتظامیہ اور جی ڈی سی ریاسی کے شعبہ پولٹیکل سائنسز اور سوشالوجی کی جانب سے سویپ کے تحت ہفتہ کے روز یہاں ایک پروگرام کا اہتما م کیا گیا ،جس میں کالج کے400طلاب نے شرکت کی۔پروگرام کا اہتمام طلاب کو انتخابی عمل سے واقف کرنے اور ووٹ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے کیا گیا تھا ۔پروگرام کا ابتدا کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پریم سنگھ کی جانب سے خُطبہ استقبالیہ کے ساتھ کیا گیا ،جسکے بعدمہمان خصوصی ضلع الیکشن افسر اندو کنول چب نے چراغ روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہر ایک کے ووٹ کی اہمیت ہے ۔اسکے علاوہ انہوں نے طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کی ایک نشست بھی منعقد کی۔انہوں نے بی ایل اوز کو 18سال سے اوپر کے تمام طلاب کی رجسٹریشن یقینی بنانے کی ہدایت دی،تاکہ وہ آنے والے انتخابات میں حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔ڈی سی نے طلاب کو اپنے دوستوں اور کنبہ میں بھی ووٹنگ کے حقوق کے باری میں بیداری پھیلانے کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقعہ پر نئی ای وی ایمز کے استعمال کے لئے ضلع سطح کے ماسٹر ٹرینر دارا سنگھ، سبھاش چندر، رام لعل شرما انیل گپتا، اور وپن کمار شرما نے بھی ایک بیداری نشست کا انعقاد بھی کیا گیا ۔بعد ازاں ، طلاب نے ’’انتخابی عمل میں خواتین اور نوجوان ووٹروں کا رول ‘‘ کے موضوع پر اپنا نقطہ و نگاہ پیش کیا۔