سوہیوال گولی باری

اسلام آباد//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال گولی باری معاملے سے متعلق متاثروں کو فوری انصاف دلانے کے لئے پنجاب کے وزیراعلی عثمان بذر کو ہدایت جاری کی۔‘ڈان’ اخبار کے مطابق لاہور کی اپنی ایک روزہ دورے پر پہنچنے والے عمران خان نے غم زدہ اہل خانہ کے تئیں اپنی ہمدردی کا اظہار کیا اور اہل خانہ کے مطالبے پر جانچ کے لئے عدالتی کمیٹی کی تشکیل کے اشارے دے ۔شعبہ انسداد دہشت گردی مہم (سی ٹی ڈی) پر الزام لگایا گیا ہے کہ ساہیوال کے نزدیک شاہراہ پر ایک نوجوان لڑکی اور اس کے والدین سمیت چار لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا ۔ اس ہلاکت کے بعد سی ٹی ڈی نے فوری طور سے دعوی کیا تھا کہ 19 جنوری کو ان کی دہشت گردوں کے ساتھ مڈبھیڑ ہوئی ۔مسٹر عمران خان نے اپنے لاہور دورے کے دوران وزیراعلی عثمان بذر اور گورنر چودھری سرور کے ساتھ سکریٹریٹ میں میٹنگوں کے علاوہ انتظامیہ، پولس میں بہتری، سلامتی کی صورت حال اور ترقیاتی اسکیموں جیسے مسائل پر مسلسل میٹنگوں کے صدارت کی۔ اس میٹنگ میں صوبائی وزرا اور افسران بھی موجود تھے ۔یو این آئی۔