سوہنڈا ،ڈوڈہ میں بھرتی کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام

ڈوڈہ //فوج کی جانب سے ضلع کے سوہنڈا علاقہ میں متعدد بھرتیوں ،تحریری امتحانات اور فزیکل تربیت کیلئے امیدوااروں کے سکل کو تلاشنے کیلئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔اس تربتی پروگرام کا مقصد ضلع ڈوڈہ کے ہونہار امیدواروں کو ریکروٹمنٹ تربیت فراہم کرنا تھا۔کل ملا کر ’’سوہنڈا تربیتی نوڈ‘‘ میں 100۔امید واروں کو تربیت فراہم کی گئی۔ضلع انتظامیہ نے بھی اس نیک کام کی کامنا کی تھی اور اس سلسلہ میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے اور تمام امیدواروں کو کمپیوٹر تربیت فرام کرنے کی یقین دہانی کی تھی۔ایسے مشترکہ پروگراموں سے نوجوانوں کو اپنے محفوظ مستقبل کیلئے واضع طور سے ایک پلیٹ فارم مہیا ہو جائے گا۔سول انتظامیہ اور مقامی آبادی نے فوج کے کاوشوں کی ستائش کی۔