سوگام لولاب میں طالب علم

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ کے وادی لولاب میں پیر کی صبح ایک طالب علم ڈگری کالج کے زیر تعمیر تالاب میں ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا ۔ پیر کی صبح کوعبدالرحمان لون ولد ظہوراحمد لون اپنے ساتھیو ں کیساتھ کیمونٹی کلاس لینے کیلئے سکول چلے گئے۔ ڈگری کالج کے احاطے میں ایک تالاب زیر تعمیر ہے اور اس میں حالیہ بارشو ں کا پانی بھی جمع ہوا ہے ۔طالب علم جب تالاب کے قریب پہنچ گیا تو اس کا پیر پھسل گیا اور وہ تالاب میں ڈوب گیا ۔ اسکے ساتھیو ں نے شور مچایاجس کے بعد آس پا س کے لوگ جمع ہوئے جبکہ پولیس اور فوج بھی جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچائو کارروائی شروع کی ۔طالب علم کو تالاب سے بر آمد کیا اور انہیں سب ضلع اسپتال سوگام میں دا خل کیا گیا جہا ں ڈاکٹرو ں نے انہیں مردہ قرا ر دیا ۔