بڈگام//سوکھ ناگ یوسمرگ بڈگام میں ایک غیر مقامی شہری کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے اعلی حکام نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ سوکھ ناگ میں ایک غیر مقامی مرد شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے جس کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے اور جیب سے سو روپے کا نوٹ برآمد ہوا ہے جبکہ کسی قسم کا کوئی شناختی کارڈ وغیرہ نہیں ملا۔پولیس کے مطابق لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کی کارروائی کی جارہی ہے تاہم ابتدائی طور پر یہ معلوم ہورہا ہے کہ مذکورہ غیر مقامی شہری سردی کی شدت سے فوت ہوا ہے۔قانونی لوازمات مکمل کرکے لاش کو مردہ گھر میں رکھا گیا ہے ۔
سوکھ ناگ میں غیر مقامی شہری کی لاش برآمد
