سوڈان تنازعہ ،ہلاکتوں کی تعداد 822

 یو این آئی

خرطوم// سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) کے درمیان مسلح جھڑپ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 822 ہو گئی ہے ۔سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ غیر سرکاری تنظیم ڈاکٹرز یونین نے ایک بیان میں کہا کہ “تصادم کے آغاز سے اب تک شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 822 ہو گئی ہے ، جبکہ 3215 زخمی ہوئے ہیں۔

 

 

یونین نے کہا کہ زیادہ تر ہلاکتیں قومی دارالحکومت خرطوم، شمالی کوردوفان ریاست کے دارالحکومت العبید اور مغربی دارفور کے دارالحکومت جنینا میں ہوئیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ منگل کو سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے جنگجوؤں کی یونٹس کے درمیان خرطوم کے جنوب میں جبرا کے علاقے اور دارالحکومت کے مشرق میں واقع ارکاویت، الممورہ اور الجیریف کے علاقوں میں جھڑپیں ہوئیں۔آر ایس ایف نے منگل کو ویڈیو کلپس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے البحری شہر میں سوڈانی فوج کے ایک اہم کیمپ القدرو کیمپ پر قبضہ کر لیا ہے ۔