سوچھ بھارت ابھیان ٹائیں ٹائیں فش

مینڈھر//مینڈھر قصبہ میں صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں اور عام راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔قصبہ کی مختلف گلیوں ،نالیوں اور خالی جگہوں پر گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر جمع ہو ئے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ مرکزی حکومت کی طرف سے صحت و صفائی کیلئے شروع سوچھ بھارت ابھیان کو بحال رکھنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہاکہ ہر برس بس اسٹینڈ مینڈھر کی نیلامی لاکھوں روپے میں ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود متعلقہ محکمہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر بس اسٹینڈ کی نیلامی 24لاکھ روپے میں ہوتی ہے لیکن مذکورہ پیسہ کہا جاتا ہے اس کی تحقیقات کروائی جانے چائیے اور ملوث آفیسران کیخلاف بھی کا روائی عمل میں لائی جائے ۔اس سلسلہ میں محمد معروف اور شوکت علی خان نے بتایا کہ مینڈھر قصبہ میں صفائی ستھرائی کا اتنی خستہ حالت ہے کہ نالیوں کا گندا پانی گلیوں سے میں آچکا ہے جس کی وجہ سے اب مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خداشات پیدا ہو چکے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس گندگی سے نمازیوں اور سکولی بچوں اور دکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مینڈھر میں صفائی ستھرائی کیلئے ایک معقول نظام قائم کیا جائے ۔اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم مینڈھر نے کہاکہ وہ انتخابی تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ اس کے باوجود بھی وہ متعلقہ آفیسران کو شہر میں صفائی ستھرائی بحال رکھنے کیلئے ہدایت جاری کرینگے ۔