سوچھ بھارت ابھیان :ایس ڈی اے کی صفائی مہم شروع

سرینگر// سوچھ بھارت ابھیان کے تحت سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر میںصفائی مہم شروع کی ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی ۔مہاتما گاندھی کے150ویں جنم دن کے حوالے سے منعقدہ اس مہم کے دوران سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے بس اسٹینڈ وں ،کار پارکنگوں ،شاپنگ مالو ں ،کیمونٹی ہالوں کی صفائی کی جائے گی ۔یہ مہم7نومبر تک جاری رہے گی۔