’سوچھتا ہی سیوا ‘ کے تحت منڈی میں صفائی مہم چلائی گئی

 منڈی//محکمہ دیہی ترقی کی طرف سے منڈی میں سوچھتا ہی سیوا کے تحت صفائی مہم چلائی گئی۔اس دوران بلاک ڈیولپمنٹ افسر منڈی محمد نعیم کی قیادت میں محکمہ کے ملازموں نے پورے منڈی بازار کی صفائی کر کے دوسروں کو بھی صفائی کا پیغام دیا ۔اس مہم میںتاج میر سرپنچ چھیلہ، طارق منظور سرپنچ منڈی، فاروق احمد سرپنچ راجپورہ منڈی کے علاوہ مقامی لوگوں نے بھی محکمہ کے ملازموں کوتعاون دیا۔بی ڈی او منڈی نے کہا کہ 2اکتوبر تک پورے ملک میں سوچھتا ہی سیوا کے بینر تلے صفائی مہم چلائی جا رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر کی قیادت میں پورے ضلع کے ساتھ ساتھ تحصیل منڈی میں بھی پنچایتی سطح پر صفائی مہم جاری ہے۔