سوپور ہلاکتیں | ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے: صوفی یوسف

سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے یوٹی نائب صدر صوفی یوسف نے سوپور حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کریں گے۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ امر ناتھ یاترا کو پر امن بنانے کے لئے مکمل انتظامات کریں ۔انہوں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار۔کے این ایس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے یوٹی نائب صدر صوفی یوسف نے منگل کے روز جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس منعقد کی ہے جس میں انہوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جنگجوئوں کی جانب سے کئے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ صوفی یوسف نے بتایا کہ اس طرح کے حملوں سے ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔انہوں نے بتایا انتظامیہ کو سالانہ امر ناتھ یاترا کو پر امن بنانے کے کے لئے مکمل اقدامات اٹھانے چاہیں ۔