سوپور ہلاکت:لواحقین کااحتجاجی دھرنا،تحقیقات کا مطالبہ

سوپور//سرینگر کے ایک ہوٹل میں سوپور کے ایک لڑکے کی پراسرار موت کے خلاف اُس کے کنبے کے بیسیوں افراد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چھانہ کھن میں متوفی عبدالرحیم مرازی ولدغلام محمد مرازی ساکن صوفی حمام کے رشتہ دار جمع ہوئے اور گھنٹوں سرینگر سوپور شاہراہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل وحرکت کو مسدودکردیا۔احتجاجی مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ مرازی کے قتل کی مکمل تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزادی جائے ۔ لواحقین کے مطابق مرازی دوستوں کے ہمراہ گزشتہ سنیچرکوگھر سے نکلااور رات سرینگر کے ایک ہوٹل میں قیام کیا۔گھروالوں نے الزام عائد کیا کہ اُن کے لخت جگر کو وہاں قتل کیاگیا۔