سوپور کے لاپتہ شہری کی تلاش کیلئے پولیس کی عوام سے مدد طلب

سرینگر//پولیس نے بدھ کوشمالی کشمیر کے سوپور کے رہنے والے ایک لاپتہ شہری کی تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب کی ۔
ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ نذیر احمد پنڈت ساکن نگین باغ کرانکشیون کالونی سوپور رواں ماہ کی24تاریخ سے لاپتہ ہے۔
پولیس نے کہا کہ اگر کسی کو مذکورہ شہری کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو9596773011, 9906447138, 9596773024 یا9596773025, نمبرات پر مطلع کیا جائے۔
لاپتہ شہری کے بارے میں ایک رپورٹ تارزو سوپور کے پولیس تھانے میں درج ہے۔