سوپور کے دو گمشدہ کمسن بھائی بارہمولہ میں بر آمد

سرینگر//پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور کے رہنے والے دو گمشدہ کمسن بھائیوں کو بارہمولہ میں بر آمد کرلیا۔ مذکورہ دونوں بھائی اپنے گاوں نو پورہ، سوپور سے اچانک لاپتہ ہوئے تھے۔
فیضان احمد اور رضوان احمد ولد محمد اشرف ساکن نوپورہ کی عمر بالترتیب14اور12سال ہے اور وہ سنیچر کو لاپتہ ہوئے تھے جس کے بعد اُن کے والدین نے پولیس کے پاس گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔
پولیس نے دونوں کی تلاش شروع کی اورگذشتہ شام اُنہیں بارہمولہ میں بر آمد کیا۔
پولیس کے مطابق گمشدگی کی رپورٹ درج کرتے ہی وہ متحرک ہوگئے اور دونوں بھائیوں کو تلاش کرلیا۔