سوپور //سوپور میں ایک سنہار کی دکان پر کام کرنے والا نوجوان پچھلے 6روز سے لاپتہ ہے۔ 32 سالہ طارق احمد ملک ولد غلام رسول ملک ساکن کلاروس کپوارہ سوپور میں کرٹ لائن نامی دوکان پرکام کرتا تھا تاہم پچھلے 6روز سے مذکورہ نوجوان لاپتہ ہے ۔نوجوان کے لاپتہ ہونے پر سوپور کے تاجر طبقہ اور ٹریڈرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد اشرف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرامن احتجاج کیا جس دوران انہوں نے سیول انتظامیہ سمیت پولیس پر زور دیا کہ وہ مذکورہ نوجوان کو بازیاب کرنے کےلئے اپنی کاروائی تیز کریں ۔مذکورہ نوجوان 26دسمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا جبکہ دکان سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا بھی چوری ہوا تھا ۔سنہار ایسوسی ایشن کے صدر حاجی فردوس احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ” ہمیں جب مذکورہ نوجوان کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ملی تو ہم نے پولیس سٹیشن میں ایک گمشدگی رپورٹ درج کرائی تاہم وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہوا ہے “۔
سوپور کا لاپتہ صراف ٹریڈرس فیڈریشن کا اظہار تشویش
