سوپور واقعہ افسوسناک :ایچ ڈی ایف سی

سرینگر//سوپور میں اپنی ملازمہ کے خودکشی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ڈی ایف سی نے کہا ہے ’’ ہم اپنے سٹاف ممبر کی ہلاکت سے کافی افسردہ ہیں‘‘۔بینک کے وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ کمیونی کیشن راجیو بنرجی نے ایک بیان میں ملازمہ کے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ ڈی ایف سی غمزدہ خاندان کے اس دکھ میں برابر شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے اور ہم تحقیقاتی عمل میں بھرپور تعاون دیں گے۔