سوپور میں 65برس کاشہری جھلس کرہلاک

سوپور//نورباغ سوپور میں ایک65سالہ شخص اپنے گھرمیں جھلس کرہلاک ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق حبیب اللہ کنہ ولدغلام محمد کنہ اُس وقت جھلس گیا جب منگل اوربدھ کی درمیانی رات اُس کے سہ منزلہ گھر کے ایک کمرے میں آگ نمودار ہوئی۔آگ نے اُس کمرے کو پوری طرح اپنی لپیٹ میں لیا جہاں وہ اکیلارہائش پزیدتھا۔محکمہ فائراینڈایمرجینسی سروس نے موقعہ پر پہنچ کر آگ کو قابو کیا تاہم تب تک وہ جھلس کرہلاک ہواتھا۔آگ کی وجوہات تاہم معلوم نہ ہوسکی۔اس دوران میت کا سب ضلع اسپتال سوپور میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات شروع کی۔