سوپور میں 3روز بعد معمولات زندگی بحال

سرینگر//سوپور میں مقامی جنگجو کی ہلاکت کے خلاف 3روز تک مسلسل ہڑتال رہنے کے بعد  اتوار کو معمولات کی زند گی بحال ہوئی ہے اس دوران علاقے کے بازارواں میں رونق لوٹ آئی جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپوٹ بھی معمول کے مطابق چلتا دیکھا گیا ہے ۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحت آنے والے علاقے سوپور میں اتوار کو 3روز تک مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے خلاف مسلسل تین روز ہڑتال رہنے کے بعد معمولات کی زندگی بحال ہوئی ہے جس دوران علاقے کے بازاروں میں رونق لوٹ آنے کے کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹرانسپوٹ چلتا دیکھا گیا ہے خیال رہے مقامی جنگجو معراج الدین گزشتہ دنوں اپنے غیر ملکی ساتھی و لشکر کمانڈر نوعید جھٹ کے ساتھ چھتر گام بڈگام میں تصادم آئی میں جان بحق ہوا تھا ۔