سوپور میں گرینیڈ اور اسلحہ کی برآمدگی کا دعویٰ

سوپور//سوپور پولیس نے 4افراد کیخلاف غیرقانونی سرگرمیوں کی روکتھام سے متعلق قانون کے تحت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سوپورکی عدالت میں چالان پیش کیا ۔ چاروں ملزموں محمد ایوب ملہ ولد غلام حسن ملہ ساکن ملہ ماپنمورہ ،فیاض احمدوارولدغلام محی الدین وارساکن وارپورہ، جاوید احمد وارولدعبدالرحمن وارساکن وار پورہ اورمقصوداحمدوار ولدمحمدیوسف وار ساکن دچھن پورہ کو پولیس نے فروٹ منڈی کراسنگ سوپور میں ایک ناکہ کے دوران گزشتہ سال26 جون کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق اُن کے قبضے سے قابل اعتراض مواد جس میں گرینیڈاوراسلحہ شامل ہیں،برآمد کئے گئے اور سوپور پولیس تھانے میں کیس درج کیاگیا۔