سوپور میں کمسن جہلم میں غرقآب | کپوارہ کا زخمی نوجوان چل بسا

سوپور +کپوارہ//معراج پورہ سوپور میں ایک 9سالہ کمسن دریائے جہلم میں نہانے کے دوران غرقآب ہوا۔ سلمان طارق ولد طارق احمد باتھو نہانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔واقعہ کے فوراً بعد کمسن کوبچانے کیلئے پولیس اور ماہی گیروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے مشترکہ طور پربچائو کارروائی شروع کی تاہم رات دیر گئے تک کمسن کی لاش بر آمد نہیں کی جاسکی۔ ادھر کلاروس کپوارہ میں کرنٹ لگنے سے زخمی نوجوان سرینگر اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ تو صیف احمد مغل ولد فاروق احمد اپنے گھر میں برقی تار چھونے سے شدید طور  پرجھلس گیا جس کے بعد اسے  پہلے سب ضلع اسپتال کپوارہ اور بعد میں صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح تو صیف احمد زخمو ں کی تاب نا لاکر چل بسا ۔