سوپور میں چوری کی گئی گاڑی برآمد،شہری گرفتار

 سوپور//سوپور میں پولیس نے ایک کار چور کی گرفتاری عمل میں لاکر اُس کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔گزشتہ جمعہ کو نور باغ سوپور سے ایک کارزیر نمبرJKO1H-4001کو چرائی گئی تھی جس کے بعد گاڑی کے مالک نے سوپور پولیس تھانے میں ایک کیس درج کیا ۔پولیس نے اس سلسلے میںایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 65´/ 2017زیر دفعہ 379آر پی سی درج کرکے تحقیقات شروع کی۔اس دوران پولیس نے محمد شفیع یتو ساکن اڈورہ شیری بارہمولہ کو گرفتار کرکے اُس سے چوری کی گئی گاڑی کو برآمد کیا۔