سوپور میں پولیس میس بلاک کا افتتاح

سرینگر//ایس ایس پی سوپور سدھانشو ورمانے ایس ڈی پی او سوپور فرقان قادرکے ہمراہ ڈی پی او سوپور میں پولیس جوانوں کیلئے میس بلاک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی سوپور نے کہا کہ میس بلاک کے افتتاح کرنے کا  مقصد جوانوں کی وقت اور صحت مند کھانے کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ ایس ڈی پی او سوپور نے جوانوں کے زیر التواء مطالبہ کو پورا کرنے پر ایس ایس پی سوپور کا شکریہ ادا کیا۔