سوپور //سپیشل فارسٹ رینج سوپور کی طرف سے سنیچر کو پودے لگانے کی ایک مہم کا آغاز کیا ۔ کے ایم ای ٹی سکول سوپور میں پودے لگانے کی مہم سکول انتظامیہ ، محکمہ جنگلات اور پولیس کے تعاون سے شروع کی گئی تھی ۔مہم کے دوران سکول کے احاطے اور آس پاس سینکڑوں دیودار کے پودے لگائے گئے ۔اس مہم میں ایس ایس پی سوپور جاوید مقبول اور محکمہ جنگلات کے مختلف عہدیداروں کے علاوہ انتظامیہ کے افسران نے حصہ لیا ۔
سوپور میں پودے لگانے کی مہم کا انعقاد
