سوپور میں نقب زنی کے بے ہنگم واقعات

 سوپور /غلام محمد/نقب زنوںنے سوپور میں 3دکانوں میں نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء اڑا لی جبکہ 6دکانوں کے صرف تالے اورشٹر توڑ ڈالے جس کے نتیجہ میں دکانداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مین چوک سوپور میں چوروں نے محمداقبال راتھر کی ریڈی میڈ دکان میں چوری کرکے اشیاء اڑا لی جبکہ نزدیک میں ہی فیاض احمد شال اور جان محمد پرے کی دکانوں کے تالے اور شٹر توڑ ڈالے۔ ایسے ہی ایک اور واقعہ میں چوروں نے اقبال مارکیٹ میں 2موبائل فونوں اور ایک الیکٹرانک دکانوں میں نقب لگاکر سامان اڑا لیا۔ چوروںنے اقبال مارکیٹ، تحصیل روڑ اور مین چوک میں متعدد دکانوں کے فقط تالے اور شٹر توڑ ڈالے اور اشیاء پر ہاتھ صاف نہیںکیا۔ اس دوران پولیس نے معاملہ کو سنگین لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے۔ نقب زنی کے واقعات میں اضافہ پر سوپور اکنامک الائنس کے صدر محمد اشرف گنائی نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس پر زور دیا ہے کہ وہ ملوثین کو بے نقاب کرکے قانون کے مطابق سزا دیں۔