سوپور//اینٹی کورپشن بیورونے نائب تحصیلدار سوپور کو انتقال اراضی کومحکمہ مال کے ریکارڈ میںدرج کرنے کے عوض12ہزارروپے رشوت طلب اور لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق اینٹی کورپشن بیوروکے شمالی کشمیر کے پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کی گئی جس میں الزام لگایا گیا کہ نائب تحصیلدار فیاض احمدوانی محکمہ مال کے ریکارڈ میں انتقال اراضی کے ایک معاملے کودرج کرنے کے عوض رشوت طلب کررہا ہے ۔اس شکایت پر ایک کیس زیرایف آئی آر نمبر 01/2019تحت دفعہ5(2)انسدادرشوت خوری قانون 2006،4-Aترمیمی قانون2014درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ۔تحقیقات کے دوران اینٹی کورپشن بیورونے ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ رفیق احمد کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جال بچھاکر نائب تحصیلدار کو12000روپے شکایت کنندہ سے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
سوپور میں نائب تحصیلدار رشوت لیتے ہوئے گرفتار
