غلام محمد
سوپور//شمالی قصبہ سوپور میں ملبوسات کے ایک نئے شوروم کا افتتاح سنیچر کو تحصیل روڈ پر واٹر ٹینکی کے سامنے چیئرمین اقتصادی اتحاد سوپور حاجی محمد اسماعیل کھوڑو نے کیا۔افتتاحی تقریب میں اقتصادی اتحاد سوپور کے اراکین، ٹاؤن کی مختلف سول تنظیموں کے اراکین، ویلفیئر فورم کے صدر، دکاندار، تاجر اور دیگر مقامی لوگ موجود تھے۔ مختلف تاجروں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اشرف گنائی کو سوپور میں اس نئے کاروباری یونٹ کے لیے مبارکباد پیش کی۔ ان کی خواہش ہے کہ یہ کاروباری یونٹ مستقبل میں ابھرے اور چمکے۔
سوپور میں ملبوسات کے نئے شو روم کا افتتاح
