سوپور میں لوگوں کو لوٹنے والا گروہ بے نقاب،چار گرفتار:پولیس

سرینگر//پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں لوگوں کو لوٹنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق محمد اشرف لون ساکن ہائی لینڈ کالونی سوپور نے شکایت کی تھی کہ چار نامعلوم افراد جنہوں نے ماسک لگارکھے تھے، اس کے کلنک میں داخل ہوگئے اور اسے دھمکایا کہ لشکر اور جیش سے وابستہ جنگجوﺅں نے اس کے مارنے کی وارنٹ جاری کی ہے۔اس لئے اگر اس نے انہیں پانچ لاکھ روپے نہیں دئے تو اسے جان سے مارا جائے گا۔ 
شکایت کنندہ کے مطابق نامعلوم افراد نے اسے جیش کے لیٹر پیڈ پر لکھا خط بھی دیا جس میں اسے جنگجوﺅں کی مالی معاونت کیلئے کہا گیا تھا۔
اس ضمن میں ایف آئی آر نمبر93درج کرکے تحقیقات شروع کرکے ملزموں کی شناخت کی گئی۔ 
پولیس نے ملزمان کی شناخت ہلال احمد پٹو ولد عوبد الخالق پٹو ساکن چیک روڑی خان سوپور،تحلیل نثار آہنگر ولد نثاراحمد آہنگر ساکن لال بب صاحب سوپور،عمران عزیز گلکار ولد عبد العزیز گلکار ساکن لال بب صاحب سوپور اور مدثر حسن گنائی ولد غلام حسن گنائی ساکن چنکی پورہ سوپور کے طور کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار شدگان کی تحویل سے پولیس کے مطابق لیٹر پیڈ اور ایک پرنٹر بھی بر آمد کیا گیا۔